31 مئی ، 2021
رولر کوسٹر رائڈ میں سوار ایک شخص نے گرتے ہوئے آئی فون کو کیچ کیا جس کا انوکھا منظر کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کیلیے محفوظ ہوگیا۔
یہ واقعہ بارسلونا کے تھیم پارک میں پیش آیا جہاں نیوزی لینڈ سے آیا ایک شخص ہیرو بن گیا۔
رولر کوسٹر رائڈ جس میں تیز ہوا کے باعث انسان کی آنکھیں ہی مشکل سے کھلتی ہیں ایسے میں ایک شخص کا آئی فون ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے کی طرف گرنے لگا جسے نیوزی لینڈ کے اس شخص نے پکڑ لیا۔
واقعے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین بھی داد دیے بنا نہیں رہ سکے۔