آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے، وزارت خزانہ— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8.86 روپے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی جو وزیراعظم نے منظور نہیں کی۔

مزید خبریں :