01 جون ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے گھر والوں سے دلچسپ شکوہ کیا ہے۔
گزشتہ روز کرکٹر نے ٹوئٹر پر 'آسک شاداب' کے ہیش ٹیگ کے ذریعے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد سوالات پوچھے۔
شاداب سے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہو، آج بتا دو۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر نے شکوہ کے انداز میں کہا کہ گھر والے نہیں کرواتے۔
دوسری جانب ایک مداح نے شاداب سے پسندیدہ وکٹ ٹیکنگ کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر کرکٹر نے بھارت کے اوپنر روہت شرما کی وکٹ لینے کو یادگار قرار دیا۔
شاداب نے سوال و جواب کے اس سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ رکھیں گے۔