ایکتا کپور نے اریبہ حبیب کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک ابھرتی ہوئی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز کی تعریف کی جس کے جواب میں ایکتا نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی اداکارہ کی جانب سے ویب سیریز 'بروکن بٹ بیوٹی فُل' کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا یہ بہترین ہے جسے سب لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہیے۔

اریبہ حبیب کی اس تعریفی اسٹوری کو ایکتا نے شیئر کیا اور اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ آداب، بارڈر کی دوسری جانب سے محبتوں کا بے حد شکریہ۔

مزید خبریں :