حرامانی کی بھائیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اداکارہ حرا مانی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز حرا مانی نے انسٹاگرام پر بھائیوں کے ساتھ بالی وڈ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو رحمان عبید اور حسن جمال کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت عرصے بعد شادی سے پہلے والا وقت یاد آگیا وہ وقت جب ہم تینوں شیشے کے آگے ڈانس کیا کرتے تھے‘۔

اداکارہ نے لکھا ’ہم چاہے جتنے بھی بڑے ہوجائیں بے شک بچوں والے بھی ہوجائیں لیکن جب بھی ہم بہن بھائی اکٹھے ہوتے ہیں تو ایسے ہوجاتے ہیں جیسے دوبارہ سے چھوٹے ہوگئے ہوں‘۔

حرا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ’کتنا اچھا وقت گزرا، مجھے اپنے ماضی سے محبت ہے، میں اپنے آنے والے وقت میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولوں گی‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

مزید خبریں :