پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس جون 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 294 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 191 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

جون 2017 کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 294 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 191 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 241 رہی۔

حصص بازار میں آج 1 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے اضافے سے 8316 ارب روپے ہے۔  

مزید خبریں :