رواں سال 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ ہے، این سی او سی

وفاق کی تمام اکائیاں ویکسینیشن میں نجی شعبے کو بھی انگیج کریں، بزنس کمیونٹی ، میڈیا ، علمائے کرام کو ویکسینیشن مہم میں شامل کیا جائے، این سی او سی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا  کا اجلاس ہوا جس میں ماس ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ ہے، وفاق کی تمام اکائیوں کو ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر اعتماد میں لیا گیا، وفاق تمام اکائیوں کو ضروری مدد فرام کرے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں ویکسینیشن میں نجی شعبے کو بھی انگیج کریں، بزنس کمیونٹی ، میڈیا ، علمائے کرام کو ویکسینیشن مہم میں شامل کیا جائے۔

مزید خبریں :