02 جون ، 2021
بالی وڈ اداکار ٹائیگرشروف کے خلاف کورونا ضابطہ کار (ایس اوپیز) کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگرشروف کے خلاف بغیر کسی وجہ کےعوامی مقام پر گھومنے کے خلاف وبائی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے باندرہ میں شام کے وقت گھومتے پائے گئے تھے جب کہ ایس او پیز کے تحت دوپہر 2 بجے کے بعد بنا کسی ضرورت کے باہر نکلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے اداکار سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم قابل ضمانت مقدمے میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔