03 جون ، 2021
ملک میں کورونا سے مزید 92 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2028 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 92 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.93 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں اور یہ تعداد 21022 تک جا پہنچی ہے، کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 52 ہزار 574 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔