Geo News
Geo News

Time 03 جون ، 2021
پاکستان

امریکا کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کررہے ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈيا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ماضی کے ائیر اورگراؤنڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں، امریکا کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا، افغان مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے، نہ کہ فوجی، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں انخلا کے بعد سکیورٹی کا خلا نہ ہو۔