Geo News
Geo News

Time 04 جون ، 2021
پاکستان

زرعی یونیورسٹی فیصل آباداوریونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں معاہدہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

دونوں یونیورسٹیز کے درمیان معاہدے پر چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈاکٹر جوانا نے دستخط کیے۔

گورنر پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ معاہدے کے نتیجے میں گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلبا کے حوالے سے بھی تعاون کیا جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہو گا۔

ڈاکٹر جوانا کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت زرعی یونیورسٹی کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

معاہے کے تحت دونوں یونیورسٹیز ریسرچ، معیاری بیج کی تیاری اور پیداوار میں اضافے کیلئے مل کر کام کریں گی۔