04 جون ، 2021
پنجاب کی آبادی میں اب تک صرف 7 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے چھ اضلاع لودھراں، حافظ آباد، لیہ، قصور، مظفر گڑھ اور راجن پور میں ویکسینیشن سست ہے ، ان اضلاع کو نیا ہدف دے دیا گيا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں دو لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 85 لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو چوبیس افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔