05 جون ، 2021
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لیے 677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردیے۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کو تیزکرنے کیلئے677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردیے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے اسپتالوں میں 24گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلدفراہم کردی جائےگی۔