سوشل میڈیا پر شعیب ملک سے شادی کی باتوں پر سونیا حسین کا رد عمل

فوٹو فائل

اداکارہ سونیا حسین نے اپنے والدین کی شعیب ملک کیلئے پسندیدگی سے متعلق وضاحتی پیغام شیئر کیا ہے۔

چند روز قبل اداکارہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ہمراہ ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ شعیب کافی مرتبہ ان کے گھر آچکے ہیں جب کہ اداکارہ کے والدین کو وہ بےحد پسند بھی ہیں، ملاقات کے دوران ان کی والدہ کرکٹر کو دیکھتی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟

سونیا حسین کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں جن سے متعلق اداکارہ نے وضاحت دی ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ 'میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں کہ ہر لڑکی کی ماں جب بھی اس کے خوش اخلاق دوست سے ملتی ہوگی تو ضرور معصوم سا تبصرہ پیش کرتی ہوں گی جب کہ یہ میرے گھر میں بہت عام سی بات ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میرے والدین بہت بھولے اور پیارے ہیں، یہاں تک کہ میرے ماں باپ نے شعیب سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اداکار ہے؟'

سونیا کا کہنا تھا کہ 'کون جانتا تھا کہ پروگرام کی معصوم سی قسط کو غلط انداز میں پیش کرکے ایک سنجیدہ خبر بنادیا جائے گا‘۔

انہوں نے شعیب ملک کو مینشن کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین دوست قرار دیا۔

اداکارہ نے مداحوں کو تلقین کی کہ 'ایسے قصوں کو ہلکے پھلکے انداز میں لیا کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ کسی کی ذاتی زندگیوں اور رشتوں پر کیا اثرات ڈال رہے ہیں‘۔

مزید خبریں :