05 جون ، 2021
بچپن زندگی کا ایسا سنہرا دور ہوتا ہے جو انسان کے ذہن پر وہ نقش چھوڑ جاتا ہے جو مٹائے نہیں مٹ سکتے۔
شوبز شخصیات بھی ان دنوں کی یاد میں اپنی پرانی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے دلچسپ تبصروں سے محظوظ ہوتی ہیں۔
یہ تصویر ایک معروف بھارتی اداکارہ کی ہے جنہوں نے اپنے کام اور محنت سے انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا اور محض اداکاری ہی نہیں، یہ گلوکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔؎
یہ مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر بچپن کی یہ تصویر پوسٹ کی اور صارفین کو اپنے گزرے دنوں کی یاد میں شامل کیا۔
آنکھوں میں معصوم سی شرارت لیے سپر اسٹار عالیہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے کئی دوسرے پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔