دنیا
Time 05 جون ، 2021

ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

’یو ایس اے ٹوڈے‘ کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے— فوٹو: فائل

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار کا آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگا ہے۔

یہ خبر دو  ایف بی آئی ایجنٹس کے قتل سے متعلق ہے۔ ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبرز  اور  دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے، یہ مطالبہ آزادی صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے نے کہا کہ اُن کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے، یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ اپنے ایک سابقہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا در حقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔

مزید خبریں :