05 جون ، 2021
دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک پر مشتمل گروپ جی سیون (جی 7) ممالک نے گوگل ، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
لندن میں جی سیون ملکوں کے وزرائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا۔
اس فیصلے سے ایمازون اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں متاثرہوسکتی ہیں جبکہ ٹیکس عائد کرکے جی سیون ملکوں کو اربوں ڈالرز کا فائدہ متوقع ہے۔
جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔
ان کمپنیوں سے ٹیکس لینے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ عام طورپر یہ کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر ان ملکوں میں قائم کرتی ہیں جہاں ٹیکس کی شرح کم ہے جبکہ ان کا اصل منافع کسی اور ملک میں بزنس حاصل کرنے سے ہوتا ہے۔