06 جون ، 2021
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1 ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں24 گھنٹے میں کورونا سے 76 افراد انتقال کرگئے اور کورونا کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افرادکی کل تعداد 21 ہزار 265 ہوگئی ہے۔