دنیا
Time 06 جون ، 2021

برطانوی وزیراعظم کا پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

 ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا  کہ  پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں،  انہوں نے 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہرکیا،  سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرےگا۔

مزید خبریں :