’ لڑکی نہیں دیکھی انکل کبھی !‘راکھی ساونت راہگیر پر برہم

فوٹوفائل

بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنادی ۔

بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک حالیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے  جس میں دوران گفتگو اداکارہ راہگیر پر غصے کااظہار کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔


اداکارہ اشارہ کرتے ہوئے آف کیمرہ راہگیر سے مخاطب ہوکر انھیں وہاں سے جانے کا کہہ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ 'انکل آپ جاؤ نا میں انٹرویو دےرہی ہوں آپ کیوں دیکھ رہے ہو لڑکی نہیں دیکھی کیا'؟

بعد ازاں ویڈیو میں راہگیر کی بائیک کی آواز پر راکھی انھیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں ، راکھی کا کہنا تھا کہ دیکھو حادثہ ہوجائے گا اُدھر دیکھو مجھے مت دیکھو۔

جس پر راہگیر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو تو بندہ دیکھ کر ویسے ہی مرجائےگا۔

راکھی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :