06 جون ، 2021
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید کا جواب دے دیا۔
عاشر وجاہت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بحیثیت قوم دوسرے اہم معاملات سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کے مقابلے میں بہن اور بھائی کے اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ فکر مند ہیں'۔
انہوں نے لکھا کہ ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے؟
عاشر نے مزید لکھا کہ کس قدر پریشان کن دن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے عاشر وجاہت کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر مداحوں نے شدید تنقید کی تھی۔