علیزے شاہ کیساتھ ڈرامے میں کام کرکے پچھتانے لگا تھا، یاسر نواز کا انکشاف

علیزے کے ساتھ کام کر کے بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا، یاسر نواز کا نجی ٹی وی کو انٹرویو— فوٹو:فائل

اداکار و ہدایت کار یاسر نواز  نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانے لگا تھا۔

یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ 'یاسر کو کس اداکار سے کام کروانے میں مشکل ہوئی؟'

سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے بتایا کہ 'یاسر کو بطور اداکار علیزے کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی'۔

اس پر یاسر نواز  نے وضاحت کی کہ 'مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'جب ہم ڈرامہ کررہے ہوتے ہیں تو کردار میں ہوتے ہیں، انسان کو ذاتی زندگی پیچھے چھوڑ دینی چاہیے بس اسی لیے میں خاصا پریشان ہوگیا تھا'۔

یاسر نواز نے اعتراف کیا کہ 'مجھ سے کہا گیا تھا کہ ڈرامہ کی اقساط میں اضافہ کردیتے ہیں تو میں نے ہاتھ جوڑ لیے کہ اقساط کم کرنی ہیں تو بتائیں بڑھا نہیں سکتے'۔

مزید خبریں :