کراچی چیمبر کے صدر کا مشینری پر سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر  کے صدر شارق وہرہ نے بجٹ میں مشینری پر سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شارق وہرہ نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکسوں کا انتظام ترقی کو روک رہا ہے، فنانسنگ کی قلت اور موجودہ ٹیکس نظام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار ختم ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کا خاتمہ  ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے۔