Can't connect right now! retry

کاروبار
07 جون ، 2021

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کردی

فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کردی۔

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2021 کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 44 پیسے کمی کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سی پی پی اے جی نے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020 کے فیول چارجز کی مد میں عارضی طور پر 7.5 بلین روپے کی کٹوتی کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا جب کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنیوالے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM