07 جون ، 2021
بغداد میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سینئر انٹیلی جنس افسر کو قتل کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں ایک مسلح شخص نے سینئر انٹیلی افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں افسر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر انٹیلی جنس افسر کی شناخت نبرس ابو علی کے نام سے ہوئی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بغداد میں سینئر انٹیلی جنس افسر کے قتل کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انٹیلی جنس سروس عراقی عوام پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سینئر انٹیلی جنس افسر کے قتل سے متعلق مزید معلومات نہیں مل سکیں جب کہ عراقی حکام نے بھی اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔