سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 11 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے— فوٹو : فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 11 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 42 روپے کم ہوکر 95 ہزار 808 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1886 ڈالر فی اونس ہے۔