Can't connect right now! retry

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اسپتال سے تصویر سامنے آگئی

گزشتہ دنوں دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اسپتال سے تصویر سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تاہم اب سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی حالیہ تصویر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

تصویر مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 51 منٹ پر لی گئی ہے جس میں سائرہ بانو  بھی شوہر کیلئے فکرمند نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ 98 سالہ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت  کے حوالے سے دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداح فکر مند ہیں۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM