07 جون ، 2021
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ایک امریکی ڈالر 69 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 155 روپے 31 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 155 روپے 50 پیسے ہے۔