ہالی وڈ اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

فوٹو: فائل

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ  لیزا بینس نیویارک میں ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور فلم 'گون گرل' کی سینیئر اداکارہ 65 سالہ  لیزا بینس کو ایک موٹر سائیکل سوار ٹک مار کر فرار ہوگیا۔

 نیویارک پولیس کے مطابق لیزا بینس کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

 لیزا بینس کے مینیجر کا کہنا ہےکہ حادثےکے وقت  اداکارہ  روڈ پار کررہی تھیں تاہم موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سگنل توڑا اور تیز رفتاری کے باعث  لیزا بینس سے ٹکرا گیا اور موقع سے فرار بھی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے تمام شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :