پاکستانی ڈاکٹر ردا کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان سے تعلق رکھنے والی فزیشن ڈاکٹر ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ابھرتے فنکار اپنی صلاحیت کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور ڈاکٹر  ردا کا شمار ان ہی میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ردا نے استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی 'کالی کالی زلفوں' اپنی سریلی آواز میں گٹار کے میوزک پر گنگنائی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جس پر ڈاکٹر ردا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر ردا عرفان پہلے بھی کئی گیتوں کو اپنی آواز میں گا چکی ہیں جن کی ویڈیوز ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہیں تاہم انہوں نے نصرت فتح علی خان کے گائے گئے گیتوں میں معمولی سی تبدیلی کی جسے منفرد انداز کے سبب صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرانے دور کے عمدہ گانے بے حد پسند ہیں۔ ردا کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بھی آرٹیکلز لکھے۔

خیال رہے کہ نصرت فتح علی خان نے یہ گیت 1989 میں اپنے البم شہنشاہ میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں :