عاشر وجاہت عاصم اظہر کی طرح بننا کیوں چاہتے تھے؟

گلوکار و اداکار عاشر وجاہت ماضی میں گلوکار عاصم اظہر جیسا بننے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکار عاشر وجاہت کا کچھ عرصے پہلے اپنے والد ہدایت کار وفلمساز وجاہت رؤف کو دیا گیا انٹرویوکلپ خاصا وائرل ہورہا ہے۔

کلپ میں وجاہت رؤف نے عاشر سے سوال کیا کہ کیا وہ عاطف اسلم بننا چاہتے ہیں ؟

جواب میں عاشر کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہے کیوں کہ وہ عاطف اسلم نہیں بلکہ عاصم اظہر بننا چاہتے ہیں۔

وجاہت رؤف نے عاشر وجاہت کے جواب پر حیران ہوکر کہا کہ کہیں ایسا ہانیہ عامر کی وجہ سے تو نہیں ہے۔

وجاہت نے اپنے کلپ میں ہانیہ کو مخاطب کیا کہ ہانیہ سن لیں عاشر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے عاشر وجاہت کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئرکرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا ، بعد ازاں ہانیہ عامر کو مداحوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکارہ کی جانب سے معافی بھی مانگی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :