Can't connect right now! retry

جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ انوشکا شرما کی معترف

اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ نے انوشکا کو بہترین انسان قرار دیا____فوٹو فائل

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل نے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتہائی اچھے دل کی مالک قرار دیا۔

اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ کے مداحوں نے ان سے انسٹاگرام پر دلچسپ سوالات پوچھے، ان سوالوں میں سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ کیا آپ اور انوشکا شرما ایک دوسرے سے ملاقات کرتی ہیں؟

ڈینیل ڈویلیئرز نے اپنی اور انوشکا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ انوشکا بہترین اور اچھا دل رکھنے والے انسانوں میں سے ایک ہیں۔

فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک ملک میں نہیں رہتے لیکن اگر ایسا ہوتا تو ہم ضرور ملتے۔

اداکارہ اور کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، صارفین دونوں کی اس تصویر کو پسند کررہے ہیں اور اسے شیئر بھی کیا جارہاہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM