08 جون ، 2021
امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے اپنی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
گائیڈ لائنز کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی ویکسین لگواسکتی ہیں، دل، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے ۔
گائیڈ لائنز کے مطابق قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد بھی فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، شدید الرجی اور بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا کے مریضوں کو بھی ویکیسن نہیں دی جاسکتی جبکہ فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔