کھیل
Time 08 جون ، 2021

حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار پرفارمنس رنگ لی آئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مئی کیلئے انٹرنیشنل پلئیر آف دی منتھ نامزد کر دیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے  زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8.92کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کے مشفق الرحیم اور سری لنکا کے پراوین جیاوکراما بھی نامزد ہوئے ہیں۔