Time 08 جون ، 2021
پاکستان

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، وزیراعلی سندھ اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے  تاریخ مقرر کردی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نوری آباد پاور پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی بذریعہ اشتہار طلبی کے باوجود عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم محمد علی بیرون ملک روپوش ہے۔

اس پر جج احتساب عدالت اصغر علی نے ہدایت کہ محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

مزید خبریں :