Time 08 جون ، 2021
پاکستان

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 مریض انتقال کرگئے

فوٹو: فائل

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گوجرانوالا، فیصل آباد اور وہاڑی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کےاعدادوشمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ 

سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں سامنے آئے ہیں، جہاں اسپتالوں میں 17 مریض زیر علاج ہیں ۔

لاہور میں 9 اور قصور میں ڈینگی کے6 مریض زیرعلاج ہیں، گوجرانوالا میں ڈینگی سےجاں بحق 21 سالہ لڑکی اروپ کی رہائشی ہے۔

 صوبے میں تین ہلاکتوں کی رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انسداد ڈینگی کاروائیوں کو تیزکرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید خبریں :