08 جون ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں کسانوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہے تھے، مافیا نے دھمکی دی کہ تحقیقات کرائیں گے تو چینی مزیدمہنگی کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شوگر ملز سے کسانوں کو درست وقت پر قیمت دلوائی،کسانوں کا کسی حال میں استحصال نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر کسان رہنماؤں اور کسانوں نے اپنے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور وزیراعظم ہاؤس مدعو کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔