دنیا
Time 08 جون ، 2021

امریکی ڈرون ٹینکر نے فضا میں جنگی طیارےکو فیول فراہم کرکےتاریخ رقم کردی

فوٹو: بوئنگ

امریکی فوج کے ڈرون ٹینکر نے پہلی بار فضا میں جنگی طیارے کو فیول فراہم کرکےتاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ یہ تاریخ ساز واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب ایک بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ ایک MQ- 25 اسٹنگری ڈرون ٹینک نے پرواز کے دوران ایف 18 سپر ہارنیٹ جنگی طیارے میں 325 پاؤنڈز فیول منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق فضا میں ری فیولنگ کے دوران دونوں طیاروں میں صرف 20 فیٹ کا فاصلہ تھا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹینکر سے 15ہزار پاؤنڈز فیول منتقل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس جہاز کے ذریعے مشکل حالات میں ری فیولنگ سمیت جاسوسی اور نگرانی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

فوٹو: بوئنگ

حکام کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ والے جہاز کی  شمولیت سے نیوی کے جہازوں کو فضا میں ری فیولنگ کے لیے پائلٹ والے جہاز بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

امریکی بحریہ اور بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال فضا میں ری فیلونگ میں مزید تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی خامی کا پتہ لگ سکے۔

مزید خبریں :