Can't connect right now! retry

خاتون کے ہاں ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش

فوٹو فائل

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مراکش کی حلیمہ نامی خاتون کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیدائش سے قبل خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔

گوسیامی تھمارا اپنے شوہر تیبوہو سوتیستی کے ہمراہ____فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔

گوسیامی نے بچوں کی پیدائش سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حمل کا سن کر سکتے میں آگئی تھیں، شروعات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا حمل بالکل نارمل تھا۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے تمام بچے صحت مند پیدا ہوں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM