’لوگوں کی زندگی پر تبصروں سے گریز کریں‘

فوٹو سوشل میڈیا

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے تمام صارفین اور مداحوں کیلئے ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں آج کل کے ماحول کے حوالے سے لکھا کہ ہم کون ہیں؟ ہم کوئی بھی نہیں ہیں، کسی پر بات کرنے والے، کسی کا مذاق اڑانے والے، کسی پر تہمت لگانے والے، کسی کو نیچا دکھانے والے کسی کی زندگی پر بحث کرنے والے۔

نادیہ افگن نے اسٹوری میں کہا کہ ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آج جہاں کوئی اور ہے کل کو ہم بھی ہوسکتے ہیں، برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے۔

اداکارہ نے تمام صارفین اور مداحوں کو متنبے کیا کہ لوگوں کی زندگی پر تبصروں سے گریز کریں۔

مزید خبریں :