کیا بالی وڈ میں ایک اور نئی جوڑی بننے جارہی ہے؟

فوٹو فائل

بالی وڈ میں آئے روز اداکاروں کی جوڑیاں بنتی رہتی ہیں اور  آج کل سپر اسٹار کترینہ کیف اور  وِکی کوشل کے درمیان دوستی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے انکشاف کیا ہےکہ کرینہ اور وکی میں قربتیں بڑھ رہی ہیں اور دونوں آج کل ایک دوسرے کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ہرش سے سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں چلنے والے کسی رشتے سے متعلق بتائیں جس کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن درحقیقت وہ سچ ہے۔

ہرش وردھن نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکی اور کترینہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید میں یہ بتاکر پھنس جاؤں لیکن ان کے خیال میں وہ دونوں اس بات کو چھپانا نہیں چاہیں گے۔

بھارتی میڈیا پر بھی کچھ عرصے سے کترینہ اور وکی کوشل کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :