ویب سیریز کی کامیابی، اداکارہ نے فلموں میں کام کا معاوضہ بڑھا دیا

سمانتھا نے ویب سیریز ‘دی فیملی مین 2’ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے— فوٹو: فائل 

بھارت کی مقامی جنوبی (ساؤتھ) فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ سمانتھا اکینینی نے ویب سیریز میں کام کے بعد معاوضے میں اضافہ کردیا۔

سمانتھا نے ویب سیریز ‘دی فیملی مین 2’ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ہندی میڈیم میں ان کی پہلی سیریز ہے۔

ویب سیریز میں سمانتھا کی کارکردگی کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور یہ سیریز بھی کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

سیریز کی کامیابی کے بعد سمانتھا کو بالی وڈ فلموں میں کام کی آفرز کی جارہی ہیں جس کے بعد انہوں نے فلموں اور سیریز کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ جنوبی فلم انڈسٹری کی بھی زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جبکہ ویب سیریز میں بھی انہوں نے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

مزید خبریں :