دنیا
Time 09 جون ، 2021

آسٹریلوی شہر میلبرن میں سخت لاک ڈاؤن میں کل سے نرمی کا اعلان

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سخت لاک ڈاؤن میں کل سے نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کیفے اور سیلون کھول دیے جائیں گے لیکن  جم اور نائٹ کلب بند رہیں گے۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میلبرن میں کھلے مقامات پر 10 افراد کے جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔

اُدھر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں گزشتہ روز کورونا کی مقامی منتقلی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ دوسری جانب فرانس میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی ہے اور پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی آج سے کھول دیا گیا۔

بھارت میں بھی کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  92 ہزارافراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ مزید 2219 اموات ہوئی ہیں۔

بھارتی شہر چنئی کے چڑیا گھر میں 9 شیروں میں کوروناکی تصدیق کے بعد ریاست تامل ناڈو کے نیشنل پارک میں ہاتھیوں کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :