Geo News
Geo News

Time 10 جون ، 2021
پاکستان

مردان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  رستم پلو پل کےقریب شہید کیے گئے اہلکاروں کی شناخت سید علی رضا شاہ اور شاکرکے نام سے کی گئی ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔