Time 10 جون ، 2021

ٹیکنو موبائل کی جانب سے17 Camon سیریز لانچ کرنے کا اعلان

ٹیکنو موبائل کی جانب سے17 Camon سیریز لانچ کرنے کا اعلان کردیا گیا جو 11 جون کو لائیو TechTalk شو میں لانچ کیا جائیگا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے 48 میگا پکسل کلیئرسٹ سیلفی کیمرا فون کو خوب سراہا جا رہا ہے اور ٹیکنو فیز لانچ کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

یہی نہیں ٹیکنو کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے مشہور اداکار اور TechTalk شو میں آنے والی ہستیوں کے پیغامات بھی نشر کیے گئے ہیں جس نے صارفین کی دلچسپی میں مذید اضافہ کر دیا ہے۔ 

 ٹیکنو فینزCamon 17 سیریز کے لانچ کو 11جون شام7 بجے ٹیکنو کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر لائیو دیکھنے کے ساتھ شاندار گفٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹیکنو موبائل بہترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فیچرز سے لیس بجٹ فرینڈلی فونز کے لیے مشہور ہے۔ ٹیکنو اسمارٹ فونز اپنے غیر معمولی فیچرز، پروسیسر، کیمرا اور ڈسپلے کی وجہ سے مقبول ہیں، اس سال ٹیکنو CAMON سیریز کے مداحوں کے لیے 48 میگا پکسل کلیئرسٹ سیلفی کیمرا سے لیس فون لارہا ہے۔

17 CAMON سیریز اپنی کیمرا ریزولوشن اور گلوبل برانڈ ایمبسڈر سُپر ہیرو کردار’کرس ایونیز‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ کیپٹن امریکا کی بطور ایمبسڈر تقرری نے نوجوان شائقین کے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے جب کہ 48 میگا پکسل کے سیلفی کیمرا، Hz 90 ریفریش ریٹ اور Helio G95 گیمنگ پروسیسر جیسی خصوصیات نے CAMON 17 Pro کی کامیابی کو یقینی بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ CAMON سیریز کے فونز ٹیکنو کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ہیں جو فوٹو گرافی ایکسپرٹ اور دیگر جدید فیچرز سے لیس ہیں۔ پچھلے چند سالوں میں 12 CAMON 15 CAMON اور CAMON 16 سیریز نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ خوبصورت ڈیزائن، تیز ترین پروسیسر اور زیادہ اسٹوریج کے ساتھ ان فونز میں شامل TAIVOS کیمرا ٹیکنالوجی نے صارفین کے دلوں میں گھر بنا لیا ہے۔

ٹیکنو فینز CAMON 17 کوDaraz.pk سے پری آرڈر بھی کر سکتے ہیں، پری آرڈر پر 800 روپے کی ڈسکاؤنٹ آفر کے ساتھ صارفین ٹیکنو موبائل کی جانب سے فری TWSہیڈ فونز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :