10 جون ، 2021
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں 2 فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی کنارےکے علاقے جنین میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے گرفتاری مشن کے دوران فائرنگ کی جس سے دو فلسطینی سیکیورٹی اہلکار اور ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک فلسطینی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔