دنیا
Time 10 جون ، 2021

جنوبی کوریا، 5 منزلہ عمارت انہدام کے دوران بس پرگرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا میں5 منزلہ عمارت منہدم کرنےکے دوران سڑک سےگزرنے والی مسافر بس پر گرگئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 9 افراد ہلاک اور8 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت مسافر بس پرگرنے کا واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت سیئول کے جنوب مغربی حصے میں پیش آیا۔

 5 منزلہ عمارت گرانے سے قبل عملےکو بھی ہٹالیا گیا تھا تاہم  اچانک ایک مسافر بس آگئی  اور عمارت کا ملبہ اس پر جاگرا۔

حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے، جن میں سے 9 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

مزید خبریں :