کلبھوشن پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل منظور

قومی اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو  پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کے لیے ’حقِ نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020‘ منظور کرلیا۔

 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ بل لائے ہیں، اگر  یہ قانون نہیں لاتے تو بھارت سلامتی کونسل میں چلا جاتا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں ہونے والی قانون سازی پر چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بل پڑھنے کا حق نہیں، بل پر بحث کا حق نہیں،  اپنے ووٹ کے شمار ہونے اور اختلاف کو ریکارڈ پر لانے کا حق نہیں، قانون سازی میں پارلیمان کا کردار مکمل طور پر مجروح کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم اور کلبھوشن کو این آر او دینے کے بلوں کو زبردستی منظور کرایا گیا۔

مزید خبریں :