10 جون ، 2021
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری برہم ہوگئے۔
ڈپٹی اسپیکر نےکورم کی نشاندہی کو مستردکرتے ہوئےکہا کہ آپ تنگ کرتے ہیں ، ابھی گنتی ہوئی ہے۔
کورم کی نشاندہی مسترد ہونے پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا اورکورم کورم کے نعرے لگائے۔
اسی دوران اپوزیشن کے شور شرابے میں انتخابات ایکٹ 2017 میں دوسری ترمیم کا بل منظورکرلیا گیا۔
اپوزیشن کی طرف سےکورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔