Can't connect right now! retry

پاکستان
11 جون ، 2021

لاہور: سی آئی اے نے 14 اجرتی قاتل گرفتار کرلیے

لاہور: سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے کرائے کے مبینہ 14 قاتل گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم کے مطابق ملزمان میں ذیشان، ذوہیب، رضوان، سرفراز ، عمران لالو، جاوید بٹ، عبداللہ،طارق، خاور نیازی ،بلال بٹ، عمیر بٹ اور عرفان شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بھاری اُجرت کے عوض شہریوں کوقتل اور زخمی کرتے تھے، تمام ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغوا کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جرائم کروانے والوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM